عمرہ ویزہ بند کر دئیے گئے ہیں

  • 0

عمرہ ویزہ بند کر دئیے گئے ہیں

Category : Uncategorized

.عمرہ ویزہ بند کر دئیے گئے ہیں

اس سال رمضان کے بابرکت مہینہ میں 60 لاکھ سے زائد معتمرین نے  عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے۔ اور اس سال رمضان میں بھی حج جیسے روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے۔ 27 رمضان کو طواف مکمل طور پر حج  کے ایام کی طرح مکمل طور پر رک گیا تھا جس وجہ سے سعودی گورنمنٹ نے عمرہ کے ویزہ بند کر دئیے تھے جو کہ اب تک بند جا رہے ہیں ۔ اور امید یہی کی جا رہی ہے کہ ویزہ اب محرم کے آخر میں دوبارہ کھولے جائیں گے۔ کافی زیادہ لوگ اب بھی امید لگائے بیٹھے ہیں کہ عمرہ ویزہ دوبارہ کھول دئیے جائیں گے۔ سعودی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب عمرہ ویزہ سال 1439 ھ کے محرم کے مہینہ کے آخری ایام میں ہی کھولے جائیں گے۔